اکتالیسویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کا آغاز، صدر مملکت ممنون حسین نے باقاعدہ افتتاح کیا

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ) اکتالیسویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کا آغاز ہو گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے پیر کو یہاں ایک تقریب میں سمر کالج کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 18 تا 30 جولائی 2016 منعقد ہونے والے اس سمر کالج کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے سائنسدانوں کو انٹرنیشنل فیکلٹی کے ساتھ رابطے کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں انہیں علم اور …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ) اکتالیسویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کا آغاز ہو گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے پیر کو یہاں ایک تقریب میں سمر کالج کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 18 تا 30 جولائی 2016 منعقد ہونے والے اس سمر کالج کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے سائنسدانوں کو انٹرنیشنل فیکلٹی کے ساتھ رابطے کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں انہیں علم اور ایک دوسرے کے ساتھ تجربات کے تبادلے میں ملتی ہے۔ انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج نوجوان سائنسدانوں کو عالمی شہرت یافتہ سائنسدانوں کے ساتھ روابط قائم کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج میں اب تک چھ نوبل انعام یافتگان سمیت دنیا بھر سے 820 معروف سائنسدان فیکلیٹی کے طور پر لیکچرز دے چکے ہیں جبکہ 72 مختلف ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھنے والے 1100 غیرملکی اور 8 ہزار پاکستانی سائنسدان اس سے مستفید ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply