وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا پلندری میں عوامی اجتماع سے خطاب

پلندری ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور پلندری کی ترقی کے دشمنوں سے ووٹ کی پرچی سے بدلہ لینا ہے، کشمیری بھائیوں کے حالات زندگی جاننے کے لئے ہمیشہ براستہ سڑک سفر کیا، آزاد کشمیر کے موجودہ حکمرانوں کی طرح سرکاری ہیلی کاپٹر کو اپنے ذاتی استعمال میں نہیں لائے، نواز شریف …

پلندری ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور پلندری کی ترقی کے دشمنوں سے ووٹ کی پرچی سے بدلہ لینا ہے، کشمیری بھائیوں کے حالات زندگی جاننے کے لئے ہمیشہ براستہ سڑک سفر کیا، آزاد کشمیر کے موجودہ حکمرانوں کی طرح سرکاری ہیلی کاپٹر کو اپنے ذاتی استعمال میں نہیں لائے، نواز شریف پاکستان کی طرح آزاد کشمیر کو بھی اپنے وژن کے مطابق ترقی دلانا چاہتے ہیں اور یہاں موٹر وے، جدید ہسپتال اور بے شمار ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں۔ برہان وانی تحریک آزادی کشمیر کی نئی پہچان بن چکا ہے، کشمیریوں کو حق دلانے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جانا چاہئے۔ وہ پیر کو پلندری میں الیکشن مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ پلندری میرا گھر ہے، یہاں پر ڈاکٹر نجیب تقی بھی رہتے ہیں وہ کوئی معمولی شخصیت نہیں، ان کے خاندان کی قربانیاں مسلم لیگ (ن) اور محمد نواز شریف کے لئے اتنی زیادہ ہیں کہ بیان نہیں کر سکتا۔

مزید خبریں

Leave a Reply