اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ اقوام کے قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لئے ہمیں اپنی روایتی سوچ اور اندازِکار کو بدل کر تخلیقی اندازِ فکر اختیار کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے 41 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمرکالج کی سالانہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ سمر …
صدر مملکت ممنون حسین کا انٹرنیشنل نتھیا گلی سمرکالج کی سالانہ افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ اقوام کے قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لئے ہمیں اپنی روایتی سوچ اور اندازِکار کو بدل کر تخلیقی اندازِ فکر اختیار کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے 41 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمرکالج کی سالانہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ سمر کالج میں تعلیم و تحقیق سے منسلک اداروں کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں، یہ ادارہ گزشتہ چار دہائیوں سے نتھیا گلی سمر کالج کے تحت ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سائنسی ترقی کے لئے اگر نصاب میں بھی تبدیلی کی ضرورت پڑے تو اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی اور اس جیسے دیگر ادارے اپنے تجربے اور بین الاقوامی مشاہدے کی روشنی میں حکومت کو قابلِ عمل تجاویز پیش کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو تعلیمی زندگی کی ابتدا سے ہی ان شعبوں کی طرف راغب کر سکیں کیونکہ آج دنیا میں جن قوموں نے بھی صنعت و حرفت، تجارت، دفاع اور معیشت کے میدانوں میں برتری حاصل کی ہے، اس کی بنیاد سائنس اور ٹیکنالوجی اور تخلیقی اندازِ فکر ہی بنا ہے۔








