حکومت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی،وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ حلقے جو سیاسی طور پر ناکام ہو چکے ہیں وہ مسلم لیگ ن کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی کیونکہ لوگ گونگے اوراندھے نہیں ہیں۔ پیر کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں میں …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ حلقے جو سیاسی طور پر ناکام ہو چکے ہیں وہ مسلم لیگ ن کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی کیونکہ لوگ گونگے اوراندھے نہیں ہیں۔ پیر کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں میں استحکام اور تسلسل کی وجہ سے ملک درست سمت جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں عالمی میڈیا پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہا تھا جبکہ آج پاکستان دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آٹھویں معیشت میں شامل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply