دیرلوئر ۔18جولائی( اے پی پی) ڈوگدرہ،بدرکنئی میں امن کمیٹی کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا دھماکہ میں7افراد جاں بحق جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ تفصیلات کی مطابق ڈوگدرہ کے مقامی مشران پر مشتمل جرگہ پناہ غار سے واپس آ رہا تھاکہ بدر کنئی کے مقام پر گاڑی کو بم دھماکے سے اڑ ادیا گیا۔جس کے نتیجے میں پو لیس کے مطابق ملک خان محمد ساکن …
ڈوگ درہ میں امن کمیٹی کی گاڑی پر بم دھماکہ،7افرادجاں بحق
مزید خبریں
دیرلوئر ۔18جولائی( اے پی پی) ڈوگدرہ،بدرکنئی میں امن کمیٹی کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا دھماکہ میں7افراد جاں بحق جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ تفصیلات کی مطابق ڈوگدرہ کے مقامی مشران پر مشتمل جرگہ پناہ غار سے واپس آ رہا تھاکہ بدر کنئی کے مقام پر گاڑی کو بم دھماکے سے اڑ ادیا گیا۔جس کے نتیجے میں پو لیس کے مطابق ملک خان محمد ساکن مینہ ڈوگ،محمود جان ساکن مینہ ڈوگ، امان اللہ ساکن مینہ ڈوگ،عادل ساکن کنڈو،کبیر ڈرائیور ساکن تلاو کس، حبیب اللہ مینہ ڈوگ اور سمیع اللہ ساکن ڈوکئی مو قع پر جاں بحق ہو گئے۔ جا ن بحق افراد کا تعلق امن کمیٹی اور بعض بلدیاتی نمائندے بھی تھے ۔پو لیس نے علا قے کو گھیرے میں لےکر آپریشن شروع کر دی۔








