اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے نئے سفیر ایوان سویدھی عماری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے …
،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی انڈونیشیا کے نئے سفیر ایوان سویدھی عماری سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے نئے سفیر ایوان سویدھی عماری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے منگل کو ان سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق طارق فاطمی نے دہشت گردی اور دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کے خلاف انڈونیشین حکومت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔








