ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے ‘اغواءکاروں کی مغربی سرحد کے ذریعے اویس شاہ کو افغانستان لے جانے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے ‘آپریشن …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے ‘اغواءکاروں کی مغربی سرحد کے ذریعے اویس شاہ کو افغانستان لے جانے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے ‘آپریشن کے دوران تینوں دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتا یا کہ سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے چیف جسٹس کے مغوی بیٹے کی ممکنہ نقل و حرکت کے حوالے سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں خارجی راستوں کی چیکنگ کو سخت کردیا ‘اسی دوران نیلے رنگ کی سرف گاڑی آئی تو سکیورٹی اہلکار نے اسے رکنے کا اشارہ کیا ‘ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے گاڑی دوسری سمت جانے والی سڑک پر جانے کے لئے ڈیوائیڈر پر چڑھا دی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے ڈرائیو ر کو نشانہ بنایا ‘اسی دوران پیچھے بیٹھے ہوئے دیگر دو دہشتگرد اترے اور بھاگنے کی کوشش کی تو اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے ۔

Leave a Reply