اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رُکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہوئے مایوسی کی حالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف …
عمران خان خالی مایوسی کی حالت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رُکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہوئے مایوسی کی حالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں اور وہ الزامات کی نہیں بلکہ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں توانائی کے منصوبے‘ پاک چین اقتصادی راہداری اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرکے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہی 2018ءکے عام انتخابات میں عوام کی عدالت میں جائے گی۔








