صدر مملکت ممنون حسین کی ہالینڈ میں پاکستان کی نامزد سفیر عفت عمران گردیزی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے دوسرے ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات ہالینڈ میں پاکستان کی نامزد سفیر عفت عمران گردیزی سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہی۔ …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے دوسرے ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات ہالینڈ میں پاکستان کی نامزد سفیر عفت عمران گردیزی سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے ہالینڈ میں بطور سفیر تعیناتی پر عفت عمران گردیزی کو مبادکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں پاکستان اور ہالینڈ کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یورپی یونین کے تناظر میں ہالینڈ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری ذمہ داریوں کے ساتھ ان کی ایک اہم ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہاں کے لوگوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے متوجہ کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہالینڈ میں پاکستان کی اقتصادی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور پاکستان کو کاروبار دوست ملک کے طور پر متعارف کرایا جائے۔

Leave a Reply