وفاقی وزیر انسانی حقوق نے بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بربریت پر بھارت اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کردیا

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بربریت ‘ماورائے عدالت قتل اور انسانیت سوز واقعات پر بھارت اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو خط لکھ دیا ہے۔وزارت انسانی حقوق کے حکا م نے منگل کو قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی " کو بتا یا کہ وفاقی وزیر انسانی …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بربریت ‘ماورائے عدالت قتل اور انسانیت سوز واقعات پر بھارت اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو خط لکھ دیا ہے۔وزارت انسانی حقوق کے حکا م نے منگل کو قومی خبر رساں ادارے "اے پی پی ” کو بتا یا کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے بھارت کی انسانی حقوق کی تنظیموںکو باضابطہ طور پر پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے بارے میں خط لکھا ہے جبکہ دیگر دنیا بھر کے انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی بھارت کے مکرہ کردار سے آگاہ کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میںا قوام متحدہ کی قراداروں کو نظر انداز کر رہا ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

Leave a Reply