پاکستانی حاجیوں کے لئے حج 2016ءگزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ پرآسائش ہوگا، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کے لئے حج 2016ءگزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ پرآسائش ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے تمام حج انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حرم شریف میں کرین حادثہ کے پاکستانی شہداءکو ابھی تک سعودی عرب کی طرف سے زر تلافی کی رقم نہیں ملی تاہم حکومت کی طرف …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کے لئے حج 2016ءگزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ پرآسائش ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے تمام حج انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حرم شریف میں کرین حادثہ کے پاکستانی شہداءکو ابھی تک سعودی عرب کی طرف سے زر تلافی کی رقم نہیں ملی تاہم حکومت کی طرف سے زرتلافی کی ادائیگی کی جا رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کسی بھی مسلک یا مذہب سے تعلق رکھنے والے کی دل آزاری نہ ہو، اس سلسلے میں علماءو مشائخ کونسل تشکیل دے دی ہے جس میں تمام مسالک کے علمائے کرام شامل ہیں۔ پاکستانی حاجیوں کے لئے جدید ترین ٹریکنگ سسٹم اور ایمرجنسی مینجمنٹ نظام قائم کر دیا گیا ہے۔ پہلے 15 دن حج پروازیں مدینہ منورہ روانہ ہوں گی۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے 50 فیصد حاجی براہ راست مدینہ منورہ جائیں گے اور تمام حاجیوں کو مرکزیہ میں رہائش فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی حج پرواز 4 جولائی کو جائے گی۔ حج فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور شاہین ایئر انٹرنیشنل کی پروازیں حصہ لیں گی۔

Leave a Reply