صدر مملکت ممنون حسین کی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے سیکریٹری جنرل ہولین ژاﺅ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے کے لئے حکومت کا وژن معیشت اور معاشرے کے مفاد میں کھلی، مسابقانہ اور منظم مارکیٹوں کے ذریعے ٹیلی مواصلات کی سستی اور معیاری خدمات کی قومی سطح پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے سیکریٹری جنرل ہولین ژاﺅ …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے کے لئے حکومت کا وژن معیشت اور معاشرے کے مفاد میں کھلی، مسابقانہ اور منظم مارکیٹوں کے ذریعے ٹیلی مواصلات کی سستی اور معیاری خدمات کی قومی سطح پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے سیکریٹری جنرل ہولین ژاﺅ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں اپنے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Leave a Reply