پاکستان کی جانب سے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی جبکہ چین کی جانب سے سفیر سن وئی تونگ نے عملدرآمد معاہدے پر دستخط کئے

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے لئے تقریباً 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ اڑھائی ٹن وزنی نیا فانوس تحفے میں دے گا جسے چینی ماہرین چین میں تیار کرنے کے بعد جلد مزار قائد کراچی میں نصب کریں گے۔ منگل کو دونوں ممالک کے درمیان عمل درآمد کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے لئے تقریباً 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ اڑھائی ٹن وزنی نیا فانوس تحفے میں دے گا جسے چینی ماہرین چین میں تیار کرنے کے بعد جلد مزار قائد کراچی میں نصب کریں گے۔ منگل کو دونوں ممالک کے درمیان عمل درآمد کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی جبکہ چین کی طرف سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر سن وئی تونگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے اس موقع پر چین کے صدر، وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی منفرد اور بے مثال دوستی کی طرح دونوں ممالک کا بانی پاکستان کے لئے محبت اور عقیدت کا جذبہ بھی یکساں ہے

Leave a Reply