ہائیر ایجوکیشن میں مزید اصلاحات اور معاشرے کی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن میں مزید اصلاحات اور معاشرے کی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ریسرچ کیلئے مختص جی ڈی پی کا .29فیصد بجٹ انتہائی کم ہے ۔سائنس کا انسانی تمدن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ہے۔ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی اور نئی ٹیلینٹ کو اجاگر کرنے پر بھر پور توجہ …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن میں مزید اصلاحات اور معاشرے کی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ریسرچ کیلئے مختص جی ڈی پی کا .29فیصد بجٹ انتہائی کم ہے ۔سائنس کا انسانی تمدن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ہے۔ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی اور نئی ٹیلینٹ کو اجاگر کرنے پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں،اس مقصد کیلئے جلد نیشنل سائنس سکول کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان سائنس فاونڈیشن کے زیر اہتمام سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔تقریب میں ملک کے تمام صوبوں سے مقابلوں کے زریعے منتخب ہونے والے 1800ہونہار طلبا و طالبات نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترویج کیلئے بہت جلد نیشنل سائنس سکول قائم کیا جائیگا اس مقصد کیلئے اراضی بھی حاصل کی گئی ہے۔

Leave a Reply