وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ‘آج (جمعرات) کو دوتہائی اکثریت سے کامیابی کے بعد یوم فتح منائیں گے ‘مجید حکومت کے تمام تر حربوں کے باوجود وفاق نے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے لئے ہر ممکن تعاون کیا …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ‘آج (جمعرات) کو دوتہائی اکثریت سے کامیابی کے بعد یوم فتح منائیں گے ‘مجید حکومت کے تمام تر حربوں کے باوجود وفاق نے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے لئے ہر ممکن تعاون کیا ہے ‘پہلی مرتبہ فوج اور رینجرز کی نگرانی میں الیکشن ہونے جارہے ہیں ‘آزاد کشمیر کے عوام نے کرپشن بمقابلہ نواز شریف ویژن پر ووٹ کی صورت میں اپنا فیصلہ دینا ہے ‘الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد آزاد کشمیر کے آئین میں ضرورت کے مطابق ترمیم اور تعمیر و ترقی کے جال بچھا دیں گے ۔ وہ بدھ کو یہاں کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

Leave a Reply