اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار میں 20 جولائی کویوم سیاہ کے طور پر منایا گیااور ہندوستانی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا جو اُس نے معصوم کشمیریوں کے خلاف روا رکھا ہوا ہے۔ تمام افسروں اور سٹاف نے کام کے اوقات میں بازوﺅں پر …
مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار میں یوم سیاہ منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار میں 20 جولائی کویوم سیاہ کے طور پر منایا گیااور ہندوستانی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا جو اُس نے معصوم کشمیریوں کے خلاف روا رکھا ہوا ہے۔ تمام افسروں اور سٹاف نے کام کے اوقات میں بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں- انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تشدد کی کارروائیاں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے- انہوں نے زور دیا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ان مظالم کو بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں- انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج معصوم کشمیری نوجوانوں کو آزادی کی آواز بلند کرنے کی وجہ سے قتل کررہی ہے اور حق خودارادیت سے روکا جارہا ہے جس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے-








