مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر یوم سیاہ منا رہی ہے وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات پرویز رشید

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر یوم سیاہ منا رہی ہے اور انکی آواز پر لبیک کہتے ہوئے احتجاج کر رہی ہے، بھارت کشمیری نوجوانوں کو حق آزادی مانگنے پر شہید کر رہا ہے اور ان کشمیریوں کا …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر یوم سیاہ منا رہی ہے اور انکی آواز پر لبیک کہتے ہوئے احتجاج کر رہی ہے، بھارت کشمیری نوجوانوں کو حق آزادی مانگنے پر شہید کر رہا ہے اور ان کشمیریوں کا قصور یہ ہے کہ انہون نے اپنے بنیادی حق کے لئے آواز بلند کی ،یہ بنیادی حق اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے تسلیم کرچکے ہیں ، یوم سیاہ کا مقصد دینا تک کشمیریوں کی آواز پہچنانا اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہے، اقوام متحدہ نے وعدہ کیا تھا کہ کشمیریوں کو ان کی قسمت کا خود فیصلہ کرنے دیا جائے گا اور پاکستان ان کے اس نصب العین کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply