مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی دفتر خارجہ میں پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ جب بھی جامع مذاکرات ہوئے،کشمیر پر بات ضرور ہوگی۔بھارت نے کشمیری عوام کی آواز دبانے کیلئے ریاستی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں پر مظالم اور قتل عام کسی صورت قبول نہیں،کشمیر میں بھارتی …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ جب بھی جامع مذاکرات ہوئے،کشمیر پر بات ضرور ہوگی۔بھارت نے کشمیری عوام کی آواز دبانے کیلئے ریاستی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں پر مظالم اور قتل عام کسی صورت قبول نہیں،کشمیر میں بھارتی مظالم کے بعد عالمی رائے عامہ تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے مطالبے کو طاقت کے زور سے دبانا ریاستی دہشت گردی ہے۔کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینا اقوام متحدہ کے قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں شریک ہے۔1990ءکی تحریک کے بعد پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر نے عالمی توجہ حاصل کر لی ہے،مقبوضہٰ کشمیر گزشتہ 13 دن سے بند پڑا ہے۔کشمیری رہنماءسید علی گیلانی کے چار نکاتی فارمولے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔یہ باتیں جمعرات کو انہوں نے دفتر خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران کیں۔مشیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ صورتحال کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں لیکن ہم نے بھارتی حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ جب بھی جامع مذاکرات ہوںگے تو مسئلہ کشمیر پر ضرور بات ہوگی۔

Leave a Reply