وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا پمز میں سمپوزیم سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملکی اور عوامی ضروریات کی بنیاد پر تحقیق پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔جمعرات کو ذوالفقار علی بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی (پمز) میں سمپوزیم کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپوں کے ذریعے تعلیمی اور صنعتی شعبوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی ضرورت اور اہمیت کو …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملکی اور عوامی ضروریات کی بنیاد پر تحقیق پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔جمعرات کو ذوالفقار علی بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی (پمز) میں سمپوزیم کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپوں کے ذریعے تعلیمی اور صنعتی شعبوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ جب تک تمام ریسرچر ملکی اور عوامی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ریسرچ نہیں کریں گے تب تک ہمارا ملک صیحح معنوں میں صنعتی و معاشی ترقی کی دوڑ میں اگے نہیں نکل سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پیشہ وارانہ اور باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں، ان کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی کرنیکی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزارِت سائنس و ٹیکنالوجی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ہم گزشتہ ایک سال سے مسلسل انہی خطوط پر چل کر صنعتی و تعلیمی حلقوں کو یکجا کرنے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہیں۔

Leave a Reply