عمران خان کی منفی سیاست کی وجہ سے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں، ان کی سیاست کا مقصد اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے، سینیٹر مشاہد اللہ خان

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے لوگ مستقل طور پر ساتھ چھوڑ رہے ہیں ان کی سیاست کا مقصد اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں اور …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے لوگ مستقل طور پر ساتھ چھوڑ رہے ہیں ان کی سیاست کا مقصد اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں اور بائیں جانب کرپٹ لوگ کھڑے ہیں۔ عمران خان پر اپنی منفی سیاست اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے مسلسل عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے اور لوگ مستقل طور پر تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں۔ ان کی سیاست کا مقصد اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔

Leave a Reply