صدر مملکت ممنون حسین کی پاک امریکہ بزنس فورم کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ”ضرب عضب“ اور کراچی آپریشن سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے نتیجے میں ملک میں اقتصادی ترقی اور استحکام آئے گا اور لوگوں کو سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو حفیظ خان کی قیادت میں پاک امریکہ …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ”ضرب عضب“ اور کراچی آپریشن سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے نتیجے میں ملک میں اقتصادی ترقی اور استحکام آئے گا اور لوگوں کو سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو حفیظ خان کی قیادت میں پاک امریکہ بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے اور امن کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ امن و امان کی بہتری کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے بین الاقوامی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کی معیشت مستقبل میں مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاشی اداروں نے پاکستانی اقتصادی پالیسیوں اور ترقی کی رفتار کی تعریف کی ہے اور پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے سرمایہ کاری اور ترقی کےلئے نئی راہیں کھلیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Leave a Reply