پاکستان جنوبی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی بہترین معشیت ہے، درجہ بندی میں بہتری پالیسیوں میں تسلسل اور ملک میں سیاسی استحکام کا ہے

پاکستان جنوبی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی بہترین معشیت ہے، درجہ بندی میں بہتری پالیسیوں میں تسلسل اور ملک میں سیاسی استحکام کا ہے عالمی معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ایٹلانٹک میڈیا کمپنی کی رپورٹ اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) عالمی معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والی ایک اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کو جنوبی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی بہترین معشیت قرار …

پاکستان جنوبی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی بہترین معشیت ہے، درجہ بندی میں بہتری پالیسیوں میں تسلسل اور ملک میں سیاسی استحکام کا ہے
عالمی معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ایٹلانٹک میڈیا کمپنی کی رپورٹ
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) عالمی معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والی ایک اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کو جنوبی ایشیاءکی ابھرتی ہوئی بہترین معشیت قرار دیا ہے۔پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری ‘اس کی پالیسیوں میں تسلسل اور ملک میں سیاسی استحکام کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے ۔امریکہ کی ایٹلانٹک میڈیا کمپنی (اے ایم سی )نے پاکستان کو جنوبی ایشیائی منڈیو ں میں پاکستان کو نسبتا مضبوط معیشت قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ آنے والے وقت میں تیزی کے ساتھ ترقی کریگا ۔ایٹلانٹک میڈیا کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے ملک کی مجموعی قومی پیدوار (جی ڈی پی) بڑھی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان مارکیٹ لیڈر کے طور پر سامنے آرہا ہے ۔پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ترغیب کا باعث بن رہی ہے ۔

Leave a Reply