قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بدولت ایک خاص مقام حاصل کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔ پاکستانی تارکین وطن ملک کے حقیقی سفیر ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بدولت ایک خاص مقام حاصل کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔ پاکستانی تارکین وطن ملک کے حقیقی سفیر ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پاک امریکن بزنس فورم ٹو پاکستان کے صدر حفیظ خان کی سربراہی میں جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں قائم مقام سپیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اقتصادی، سماجی اور دفاعی شعبوںمیں قریبی تعاون پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

Leave a Reply