وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قوانین پر نظر ثانی کمیٹی کا اجلاس،غیرت کے نام پر قتل اور جنسی زیادتی کی روک تھام کا بل اگست میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز قوانین پر نظر ثانی کمیٹی کی صدارت کی۔ کمیٹی نے غیرت کے نام پر قتل اور جنسی زیادتی کی روک تھام کے قانون پر بحث کی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اس قانون پر اتفاق پایا جاتا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس بل …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز قوانین پر نظر ثانی کمیٹی کی صدارت کی۔ کمیٹی نے غیرت کے نام پر قتل اور جنسی زیادتی کی روک تھام کے قانون پر بحث کی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اس قانون پر اتفاق پایا جاتا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس بل کو اگست 2016ءکے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے غیر کے نام پر قتل اور قوانین کے ساتھ امتیازی سلوک کے واقعات کا سخت نوٹس لیا ہے اور معاشرہ کو ان برائیوں سے صاف کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے بعد یہ قانون اپنے مقاصد حاصل کرلے گا۔

Leave a Reply