اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں پرامن اور کامیاب انتخابات کا انعقاد جمہوریت اور جمہوری عمل کی ایک اور فتح ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر نومنتخب ارکان، تمام ادارے اور کشمیر کے عوام مبارکباد کے …
آزاد جموں و کشمیر میں پرامن انتخابات کا انعقاد جمہوریت اور جمہوری عمل کی ایک اور فتح ہے، کشمیر کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے وژن پر اعتماد رکھتے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں پرامن اور کامیاب انتخابات کا انعقاد جمہوریت اور جمہوری عمل کی ایک اور فتح ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر نومنتخب ارکان، تمام ادارے اور کشمیر کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے وژن پر اعتماد رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اسکی قیادت کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے جواب دیا، وزیراعظم محمد نواز شریف کی رہنمائی میں کشمیر کاز کی مضبوطی اور کشمیریوں کی خوشحالی کیلئے نئے جذبے سے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کشمیریوں کے دکھوں کا مداوا کریں گے، پاکستان کی طرح ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا اب کشمیر میں بھی آگے بڑھے گا۔








