آزاد کشمیر انتخابات۔مسلم لیگ (ن) نے 41 میں سے 31 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی

اسلام آباد/مظفر آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 41 میں سے 31 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی، مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی 3،3، تحریک انصاف 2 نشستیں حاصل کر سکیں۔ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کو ایک نشست …

اسلام آباد/مظفر آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 41 میں سے 31 نشستیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کر لی، مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی 3،3، تحریک انصاف 2 نشستیں حاصل کر سکیں۔ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کو ایک نشست حاصل ہوئی جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا۔ انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگی کارکنوں کا جشن ، مٹھائیاں تقسیم جبکہ بعض مقامات پر جیت کی خوشی میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 41 نشستوں کیلئے 324 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 99 امیدوار مہاجرین کی 12 نشستوں پر مدمقابل تھے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہی۔

Leave a Reply