اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلباءسے خطاب

مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے ملک میں امید کی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا، تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہم موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہوسکتے ہیں، پاکستان نے امن ،سلامتی ، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت تمام عالمی مسائل پر ہمیشہ سے تعمیری اور فعال کردارادا کیا ہے، پاکستان نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کی ہمیشہ سے حمایت کی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان …

مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے ملک میں امید کی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا، تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہم موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہوسکتے ہیں، پاکستان نے امن ،سلامتی ، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت تمام عالمی مسائل پر ہمیشہ سے تعمیری اور فعال کردارادا کیا ہے، پاکستان نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کی ہمیشہ سے حمایت کی ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلباءسے خطاب
واشنگٹن ۔ 17 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے ملک میں امید کی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میںپاکستانی طلباءکے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستانی طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی اور سلامتی کے محاذوں پر کامیابیاں حاصل کررہا ہے تاہم باقی چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے ملک میں قومی خوداعتمادی اور اپنے آپ پر یقین کو مستحکم بنانا ہوگا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا موضوع اگرچہ بین الاقوامی سیاست سے متعلق تھا تاہم انہوں نے ملک کے اندرونی مسائل کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی اور کہا کہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہم موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔معروف مورخ عائشہ جلال نے سیشن کی صدارت کی اور انہوں نے اس دوران پاکستان کے بین الاقوامی کردار اور خارجہ پالیسی کے مطابق متعدد سوالات بھی پوچھے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ تاریخی طور پر پاکستان نے امن ،سلامتی ، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت تمام عالمی مسائل پر ہمیشہ سے تعمیری اور فعال کردارادا کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی فوجی شمولیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply