مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور نومنتخب ایم ایل اے راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 دسمبر 2010 ءکو جب وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہاں آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور نومنتخب ایم ایل اے راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 دسمبر 2010 ءکو جب وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہاں آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی داغ بیل ڈالی تھی، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اس چھ سالہ سفر کا پہلا دور آج مکمل ہو گیا ہے جب آج ہم یہاں بھاری اکثریت سے حکومت بنانے جا رہے ہیں اور اب دوسرے مرحلے میں لوگوں کے ان تمام مسائل کو حل کیا جائے گا جن کی وجہ سے انہوں نے گذشتہ حکومت کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنے ساتھیوں سے آج بھی اسی حوالے سے بات چیت ہوئی ہے کہ ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی کی گذشتہ حکومت کی طرح عوامی مسائل کو نظر انداز نہیں کرنا بلکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے تاکہ عوام کے معیارزندگی کو بہتربنایا جا سکے۔

Leave a Reply