اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ مظفر آباد اُن کی کشمیر سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اُنہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ آزادکشمیرسمیت پورے پاکستان کے عوام محمدنواز شریف کو اپنا من پسند قائد سمجھتے ہیں یہی …
وفاقی وزیر اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ مظفر آباد اُن کی کشمیر سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اُنہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ آزادکشمیرسمیت پورے پاکستان کے عوام محمدنواز شریف کو اپنا من پسند قائد سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ 21جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ(ن) کودوتہائی سے زیادہ اکثریت سے کامیاب کروایا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کشمیر کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی تعمیر وترقی کے میگا منصوبے شروع کیے جائیں گے جس کا اظہار ایک مرتبہ پھر محمد نواز شریف نے اپنے دورہ مظفر آباد میں کیا۔چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ اللہ کے فضل سے1 2جولائی2016کو ہونے والے انتخابات آزادکشمیر کی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات تھے۔ انہوںنے کہا کہ فوج دیگر سیکیورٹی اداروںکی تعیناتی اور آزادکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے لیے جانے والے اقدامات سے آزادکشمیر میں پرُامن اور صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا ہے جس کے لیے سیکیورٹی ادارے اور آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا کردار قابل تحسین اور قابل تعریف ہے ۔








