کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں، جاری رہنا چاہیے،پیپلز پارٹی نے پہلے بھی جمہوریت کا ساتھ دیا،امید ہے کہ مستقبل میں بھی جمہوریت کا ہی ساتھ دے گی،سینیٹر مشاہد ا للہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سینیٹر مشاہد ا للہ خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق جاری ہے جس کے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں، کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سینیٹر مشاہد ا للہ خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق جاری ہے جس کے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں، کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں جو جاری رہنا چاہیے، ایک سوال کے جواب میں سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں عوام انکے ساتھ نہیں تھی اور یہی وجہ ہے کہ اس دھرنے کا کوئی حاصل وصول نہیں ہوا، دھرنے کے دوران عوام نے انکی کسی بات پر بھی کان نہیں دھرے، انہوں ے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا پچھلا دھرنا اسپانسرڈ تھا، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں بہت سمجھدارلوگ موجود ہیں اسلیے وہ کبھی بھی جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گی

مزید خبریں

Leave a Reply