لاہور۔23 جولائی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہفتہ کے روز شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکومیں پاکستان میں گاڑیوں کی چیکنگ اور سرٹیفکیشن کے پہلے جدید ترین نظام وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے نئے نظام کے افتتاح کے بعد کالاشاہ کاکو میں سٹیشن کا دورہ کیا اور گاڑیوں کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے تمام مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ …
، محمد شہبازشریف کا کالاشاہ کاکو میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔23 جولائی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہفتہ کے روز شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکومیں پاکستان میں گاڑیوں کی چیکنگ اور سرٹیفکیشن کے پہلے جدید ترین نظام وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے نئے نظام کے افتتاح کے بعد کالاشاہ کاکو میں سٹیشن کا دورہ کیا اور گاڑیوں کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے تمام مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو گاڑیوں کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کے معروف بین الاقوامی ادارے اوپس کے تعاون سے سڑکوں پر سفر کرنے والوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے یہ جدید ترین نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نظام سے انسانی زندگیاں محفوظ ہوں گی اور اس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھایا جائے گا۔








