کاش بلاول زرداری اور لطیف کھوسہ نے مجید حکومت کی بدعنوانیوں اور کرپشن کا بہت پہلے نوٹس لیا ہوتا تو انہیں اتنی عبرت ناک شکست نہ ہوتی وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی ٹی وی چینلز سے گفتگو

188

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کاش بلاول بھٹو زرداری اور لطیف کھوسہ نے مجید حکومت کی بدعنوانیوں اور کرپشن کا بہت پہلے نوٹس لیا ہوتا تو انہیں اتنی عبرت ناک شکست نہ ہوتی، گذشتہ روزجاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا اور پیپلز پارٹی کی ہی حکومت تھی دھاندلی کا خطرہ تو پاکستان مسلم لیگ ن کو تھا۔