اسلام آباد۔24 جولائی(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی ایک نہیں 23 قراردادیں ہیں اور ہر قرارداد میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پوری دنیا چین سے نہیں سوسکتی، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بھارت اکثریت سے کامیابی وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے۔