پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈانگ کا چائنہ سدرن ائیر لائن کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون کے گہرے رشتے ہیں اور اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا،سی پیک پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،سی پیک منصوبے کو آگے چل کر مالیات،سائنس وٹیکنالوجی اور دوسرے شعبوں …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون کے گہرے رشتے ہیں اور اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا،سی پیک پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،سی پیک منصوبے کو آگے چل کر مالیات،سائنس وٹیکنالوجی اور دوسرے شعبوں تک وسعت دی جائے گی۔ان خےالات کااظہار انہوں نے منگل کویہاں چین کے سدرن ائیر لائنز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ چےنی سفےر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے وژن کا عکاس ہے، چین پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ ےہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a Reply