وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کاٹن کی فصل کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کاٹن کی فصل پاکستان کی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اورکاٹن کی فصل کو بہتر کرنے کے لئے تحقیق پر خاص توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے یہ بات کاٹن کی فصل کو بہتر کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،اجلاس منگل …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کاٹن کی فصل پاکستان کی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اورکاٹن کی فصل کو بہتر کرنے کے لئے تحقیق پر خاص توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے یہ بات کاٹن کی فصل کو بہتر کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،اجلاس منگل کویہاں پلاننگ کمیشن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی و صوبائی عہدیداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مستقبل میں کاٹن کی فصل کو بہتر کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کاٹن کی فصل پاکستان کی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کاٹن کی فصل کو بہتر کرنے کے لئے ریسرچ پر خاص توجہ دینی ہوگی۔

Leave a Reply