پاکستان نے یو این ہیبیٹیٹ ٹوایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے قابل ستائش کوششیں کی ہیں‘ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے سرابایا انڈوینیشیا میں منعقد گلوبل ویمنز لیڈرشپ پروگرام میں یو این ہیبیٹیٹ تھری کی تیاری سے متعلق کمیٹی کے تیسرے سیشن میںاین ڈی آئی کے وفد کی سربراہ کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کی۔یو این ہیبیٹیٹ تھری اقوام متحدہ کی تعمیرات اور پائیدار شہری ترقی پر …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے سرابایا انڈوینیشیا میں منعقد گلوبل ویمنز لیڈرشپ پروگرام میں یو این ہیبیٹیٹ تھری کی تیاری سے متعلق کمیٹی کے تیسرے سیشن میںاین ڈی آئی کے وفد کی سربراہ کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کی۔یو این ہیبیٹیٹ تھری اقوام متحدہ کی تعمیرات اور پائیدار شہری ترقی پر تیسری کانفرنس ہے جو اکتوبر 2016میں منعقد کی جائے گی۔ وزیر مملکت ماروی میمن نے پاکستان کی جانب اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1996میں استمبول میںانسانی آبادیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی دوسری کانفرنس منعقد ہونے کے بعد سے اب تک پاکستان نے یو این ہیبیٹیٹ ٹو ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے قابل ستائش کوششیں کی ہیں۔

Leave a Reply