تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی طرح اپنی شکستوں سے سبق سیکھے، طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح پیپلز پارٹی اپنی شکستوں سے سبق سیکھ رہی ہے اور قائم علی شاہ کو تبدیل کر دیا ہے اسی طرح تحریک انصاف کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی شکستوں سے سبق سیکھے اور بری کارکردگی پر اپنے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو تبدیل کر …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح پیپلز پارٹی اپنی شکستوں سے سبق سیکھ رہی ہے اور قائم علی شاہ کو تبدیل کر دیا ہے اسی طرح تحریک انصاف کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی شکستوں سے سبق سیکھے اور بری کارکردگی پر اپنے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو تبدیل کر کے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی خراب کارکردگی کے باعثخیبر پختونخواہ کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، خیبر پختونخواہ حکومت اپنی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کر پائی، خیبرپختونخواہ کے ایم پی اے اور ایم این اے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پر کرپشن اور بد انتظامی کے الزامات لگا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے حکومتی صوبے کے پی کے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور نہ ہی آج تک وہاں کوئی میگا پراجیکٹ شروع کر سکی ہے

Leave a Reply