وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت اتنی مستحکم ہو گئی ہے کہ اب آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہ دیں گے اور ان سے کوئی امداد نہیں لیں گے، پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ افراط زر کی شرح بھی کم ہوئی ہے‘ بیرونی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت اتنی مستحکم ہو گئی ہے کہ اب آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہ دیں گے اور ان سے کوئی امداد نہیں لیں گے، پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ افراط زر کی شرح بھی کم ہوئی ہے‘ بیرونی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیںجو ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو جو حالات تھے وہ سب جانتے ہیں، اسٹیٹ بنک کے پاس اس وقت صرف 6 ارب ڈالر تھے جو کہ آج 23 ارب ڈالر ہو چکے ہیں جن میں سے 18 ارب ڈالر اسٹیٹ بنک کے پاس ہیں جبکہ باقی 05 ارب ڈالر دیگر نجی بنکوں کے پاس ہیں،اس وقت ہم آئی ایم ایف کے پاس صرف پچھلی حکومتوں کا قرضہ واپس کرنے کے لیے گئے تھے اوراب جب ہم نے پچھلی حکومتوں کا وہ قرضہ واپس کر دیا ہے تو اب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، پاکستان کی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی جا رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا جا رہا ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں اور اب بیرونی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیںجو ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔

Leave a Reply