وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا جہلم میں برطانوی نژاد خاتون کی موت کے واقعہ کا نوٹس

134

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جہلم میں برطانوی نژاد خاتون کی موت کے واقعہ کا نوٹس لے کر آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم کو اپنی نگرانی میں واقعہ کی فوری اور شفاف تفتیش کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جہلم میں برطانوی نژاد خاتون کی موت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ اعلیٰ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ انصاف اور قانون کے تقاضوں کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے جلد از جلد تفتیش مکمل کرے ۔