اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے جاپانی سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ وہ پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ جاپانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے …
وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے جاپانی سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ وہ پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ جاپانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات ہیں جن میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آ رہی ہے۔ جاپان کی توانائی کے شعبے میں پاکستان کی سپورٹ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد توانائی کا بحران حل کرنے کی خواہاں ہے، اس حوالے سے جاپان نے ایک شراکت دار کا کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔








