اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) اسلام آباد اور تہران نے داعش کو مشترکہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف عالم اسلام کیلئے بڑا خطرہ ہے بلکہ یہ اسلام جیسے پرامن دین کی بدنامی کا بھی باعث ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کی تہران میں انکے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں سامنے آئی۔ جنہوں نے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر ایران کا تین روزہ دورہ کیا۔ دونوں طرف سے مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں عالم اسلام کے آپس کے تنازعات پرامن طریقہ سے حل ہونے چاہئیں جو عالم اسلام کے مفاد میں ہے