اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے جمعرات کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے اس بات کو سراہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے گزشتہ تین سال کے دوران 2 لاکھ 27 ہزارسے زائد شکایات کو نمٹایا اور امید ظاہر …
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا دورہ۔وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے جمعرات کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے اس بات کو سراہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے گزشتہ تین سال کے دوران 2 لاکھ 27 ہزارسے زائد شکایات کو نمٹایا اور امید ظاہر کی کہ وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی ولولہ انگیز قیادت میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ آنے والے دنوں میں عام لوگوں کو انصاف کی تیز ترین اور مفت فراہمی کے عمل کو مزید تیز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور ضرورت مند کو انصاف کی تیز ترین اور مفت فراہمی انتہائی مقدس فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے غریبوں کو انصاف کی مفت فراہمی کے ذریعے ان کے مسائل کو حل کرنے میں مددکی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اس سہولت کی مزید ترویج کی جائے۔ اس موقع پر وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








