وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نئی برطانوی حکومت سے باہمی روابط کے فروغ اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دومیان سیاسی، معاشی، سٹرٹیجک اور ڈیفنس کے شعبوں …

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نئی برطانوی حکومت سے باہمی روابط کے فروغ اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دومیان سیاسی، معاشی، سٹرٹیجک اور ڈیفنس کے شعبوں میں ہمہ جہتی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی روابط اور تعاون کے فروغ سے موجودہ تعلقات میں مزید مضبوطی لائی جائے۔ وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دور میں دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی اور عالمی ایشوز پر ہم آہنگی پائی جاتی تھی، ہم سمجھتے ہیں کہ اپنے دورِ حکومت میں ڈیوڈ کیمرون پاکستان کے بہترین دوست اور پارٹنر تھے۔ تھریسہ مے کے بطور برطانوی ہوم سیکرٹری سرکاری سطح پر اپنے بہترین روابط اور تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم تھریسہ مے کی حکومت سے قریبی روابط اور تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین ہر سطح پر خصوصاً وزراءکی سطح پر زیادہ روابط اور مستحکم تعلقات پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات اور تعاون کو تقویت دے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply