مسلم لیگ (ن) کی حکومت زراعت کے شعبہ کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے‘سکندر حیات خان بوسن

حیدر آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت زراعت کے شعبہ کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں زرعی مشینری کی قیمتوں میں کمی کی ہے، ٹریکٹر اور زرعی آلات کی درآمد پر ٹیکس کی شرح 47 فیصد سے کم …

حیدر آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت زراعت کے شعبہ کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں زرعی مشینری کی قیمتوں میں کمی کی ہے، ٹریکٹر اور زرعی آلات کی درآمد پر ٹیکس کی شرح 47 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد کر دی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع خیرپور کے علاقہ پیر جوگوٹھ میں کجھوروں کو خشک کرنے والے سولر ڈرائر کے ایک روزہ سیمینار میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بجلی کے فی یونٹ 3 روپے 50 پیسے رعایت دی گئی ہے اور یوریا کھاد کی بوری پر 500 روپے کی رعایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی بہتری اور ان کیلئے فائدہ مند ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت زرعی شعبہ صوبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور بعد ازاں وزارت کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، بہر حال حکومت زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply