نیسپاک کے ایم ڈی اور صدر امجد اے خان کی قیادت میں سینئر حکام کے وفد کی لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات ،

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کے ایم ڈی اور صدر امجد اے خان کی قیادت میں سینئر حکام پر مشتمل وفد نے جمعرات کو لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران برطانیہ میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر کو نیسپاک …

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کے ایم ڈی اور صدر امجد اے خان کی قیادت میں سینئر حکام پر مشتمل وفد نے جمعرات کو لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران برطانیہ میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر کو نیسپاک کی جانب سے پاکستان بالخصوص پنجاب میں جاری اورنج لائن ، پنجاب صاف پانی سمیت مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وفد نے ہائی کمشنر کو معروف برطانوی مشاورتی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی خواہش سے بھی آگاہ کیا۔ اعتماد سازی اقدام کے تحت نیسپاک نے برطانیہ میں نیسپاک یو کے نام سے ذیلی کمپنی رجسٹرڈ کی ہے جس سے اب برطانوی کمپنیوں کو برطانیہ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ کاروباری معاہدوں میں آسانی ہو گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply