وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔ 29 جولائی(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2011ءسے 30 جون 2016ءتک 450 پاکستانی ماہی گیروں کو بھارت نے گرفتار کیا‘ 395 کو رہا کرایا جاچکا ہےِ،انڈونیشیا کے پاکستانی سفارتخانے میں 12 افراد کا عملہ موجود ہے،جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کے سوال کے …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2011ءسے 30 جون 2016ءتک 450 پاکستانی ماہی گیروں کو بھارت نے گرفتار کیا‘ 395 کو رہا کرایا جاچکا ہےِ،انڈونیشیا کے پاکستانی سفارتخانے میں 12 افراد کا عملہ موجود ہے،جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے بتایا کہ یکم جولائی 2011ءسے 30 جون 2016ءتک بھارتی حکام کی جانب سے 450 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا، جب کوئی گرفتاری ہمارے علم میں لائی جاتی ہے تو ہم بھارتی حکام سے قانونی رسائی فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ گرفتار کئے گئے ان ماہی گیروں میں سے 395 ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے، 55 میں سے ایک فوت ہوگیا اور آٹھ پر منشیات کے الزامات ہیں۔ باقی کی رہائی کے لئے عمل جاری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply