وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے انتخابات کے نتائج نے پاکستان کی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کئے ہیں اور ان انتخابات نے پاکستان کی مستقبل کی سیاست کے رُخ کا بھی تعین کر دیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوںکی آزادکشمیر …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے انتخابات کے نتائج نے پاکستان کی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کئے ہیں اور ان انتخابات نے پاکستان کی مستقبل کی سیاست کے رُخ کا بھی تعین کر دیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوںکی آزادکشمیر الیکشن میں شکست کے بعد ایک بھونچال کی سی کیفیت ہے یہاں تک کہ ایک سیاسی جماعت نے نہ صرف آزادکشمیر کی اپنی قیادت کو ہٹا دیا ہے بلکہ صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ کو بھی عہدہ سے ہٹا کر نیا وزیراعلیٰ لے آئے ہیں جبکہ تحریک انصاف نے اپنی سیاسی بقاءکے لئے 13 نکاتی ایجنڈے کا شوشہ چھوڑا ہے۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ محض دکھاوے کے اقدامات کو چھوڑ کر ان سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی بقا کے لئے اپنی سیاست کے انداز کو بدلنا ہوگا اور محمد نواز شریف جیسے وژن کو اپنانا ہوگا، کرپشن کی جگہ شفافیت کو لانا ہوگا اور دھرنا اور محض احتجاج کی سیاست کو ترک کر کے صرف اور صرف عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا سب سے اہم جزو بنانا ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply