اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاکہ اقتصادی غربت کے ساتھ ساتھ ذہنی غربت کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستانی قوم ایماندار ہے ،ملک کی ترقی سیاسی استحکام اور پالسیوں میں تسلسل کے بغیر ممکن نہیں ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کرداد ادا کررہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کابی آئی ایس پی کے پاکستان کی آبادی کے رپورٹ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاکہ اقتصادی غربت کے ساتھ ساتھ ذہنی غربت کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستانی قوم ایماندار ہے ،ملک کی ترقی سیاسی استحکام اور پالسیوں میں تسلسل کے بغیر ممکن نہیں ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کرداد ادا کررہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان کی آبادی کے رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کے چئیرپرسن ماروی میمن بھی موجودتھی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک خاص آمدنی سے کم بیواﺅں ،یتیموں اور معذروں کی کفالت کے لئے قدم اٹھانا ریاست کا ایک بڑا عمل ہے ۔انہوںنے کہاکہ تمام اشاریے یہ بتا رہے ہیں کہ2016 ءکا پاکستان 2013 ء کے پاکستان سے بہتر ہے،یہ مثبت سوچ اور خود اعتماد قوم کے لئے بہت ضروری ہے۔








