اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافے کیلئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے توانائی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمیکو یقینی بنایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ملک میں کوئلے سے چلنے والے زیر غور مختلف منصوبوں …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافے کیلئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے توانائی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمیکو یقینی بنایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ملک میں کوئلے سے چلنے والے زیر غور مختلف منصوبوں کے مالی امور کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر کو وزارت پانی و بجلی کے نمائندوں نے مختلف منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔وزارت ریلوے کے نمائندوں نے وفاقی وزیر کو کوئلے کی ٹرانسپورٹیش کے انتظامات اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے ان منصوبوں کے مالی امور کا جائزہ لیا اور اب تک اس سلسلے میں مالی امور میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔








