اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو ایک اجلاس کی صدارت کی جو 7 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں آئندہ 22 ماہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔ وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف آئندہ ماہ ملک کے کئی حصوں کا دورہ کریں گے جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس 7 گھنٹے تک جاری رہا آئندہ 22 ماہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو ایک اجلاس کی صدارت کی جو 7 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں آئندہ 22 ماہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔ وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف آئندہ ماہ ملک کے کئی حصوں کا دورہ کریں گے جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے، ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے وزیراعظم بذات خود نگرانی کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی ذمہ داریوں کیلئے موزوںاشخاص کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔








